لسبیلہ، مجوزہ آئل ریفائنری کو این او سی جاری کرنے کیلئے اہل علاقہ کے تحفظات،درخواستیں ڈی جی کو ارسال کردیں

جمعرات 23 جون 2022 21:30

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2022ء) گڈانی کے علاقے کنڈ میں مجوزہ آئل ریفائنری کو این او سی جاری کرنے کے لئے محکمہ تحفظ ماحولیات کے دو بار عوامی شنوائی ناکام ہونے کے بعد ڈی جی تحفظ ماحولیات کی ہدایت پر اہل علاقہ نے مذکورہ آئل ریفائنری کے حوالے سے اپنے تحفظات پر مشتمل پر درخواستیں ڈی جی کو ارسال کردیں ہمیں منصوبے کے حوالے سے واضع معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں جب تک ہمیں آئل ریفائنری کے خدوخال اور فوائد و نقصانات کے آگاہ نہیں کیاجاتا این او سی جاری نہ کیا جائے بصورت دیگر ہم معزز عدالت جانے کا حق محفوظ رکھتے درخواستوں کا متن، اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ گڈانی کے علاقے موضع کنڈ میں مجوزہ لگنے والی اسپیک آئل ریفائنری کو این او سی جاری کرنے کے لئے محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب دوسری بار منعقد عوامی شنوائی ناکام ہونے پر ڈی جی تحفظ ماحولیات محمد ابراہیم بلوچ نے عوامی شنوائی سے جاتے وقت علاقہ مکینوں کو ہدایت کی کہ یہاں شکایات نہیں سن سکتا جس کو اسپیک آئل ریفائنری کے حوالے سے تحفظات یا شکایات ہیں وہ دراخواست لکھیں جس پر اہل علاقہ آئل ریفائنری کے خلاف اپنے تحفظات اور شکایات پر مشتمل درخواستیں ڈی جی تحفظ ماحولیات کو ارسال کردی درخواستوں میں موقف ظاہر کیا گیا ہے کنڈ میں مجوزہ لگنے والی اسپیک آئل ریفائنری کے حوالے محکمہ تحفظ ماحولیات کے دونوں عوامی شنوائیوں میں ہمیں نہیں سنا گیا لہٰذا ہمیں بتایا جائے کہ مذکورہ ریفائنری کے لئے اراضی جو لی گئی اسکی تفصیلات نہیں دی گئیں ہیں منصوبے کی وزارت پیٹرولیم اور اوگرا سے اجازت نامہ لیا گیا ہے کہ نہیں ہمیں بتایا جائے جبکہ آئل ریفائنری سے نکلنے والے فضلے کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے کے کیا انتظامات کیے جارہے ہیں ہمیں نہیں بتایا گیا سمیت 35نقاط پر مشتمل تحفظات اور شکایات پر مبنی درخواستیں ڈی جی کو ارسال کردی گئیں ہیں درخواستوں میں موقف ظاہر کیا گیا ہے کہ جب تک ہمارے تحفظات دور نہیں کئے گئے ہیں کمپنی کو این او سی جاری نہ کی جائے بصورت دیگر ہم معزز عدالت جانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں