بلوچستان میں نافذ تعلیمی ایمرجنسی ڈھونگ کے سوا کچھ نہیں، عبد الو حد سو مر و

اگر حقیقی معنوں میں بلوچستان میں ایمرجنسی نافذ کرنی ہے تو سکولوں میں سہولیات فراہم کی جائیں ،اساتذہ کی بھرتی کرکے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو دور کیا جائے

جمعرات 9 مئی 2024 18:59

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن لسبیلہ کا کونسل اجلاس گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول اوتھل میں بدھ کے روز ضلعی چیئرمین عبدالواحد سومرو کی صدارت میں منعقد ہوا کونسل کے اجلاس میں شامل ایجنڈے پر تفصیلی بحث کی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی چیئرمین عبدالواحد سومرو، ضلعی صدر محمد اسلم رونجھو، جنرل سیکرٹری قاضی احسان الحق بلوچ اور دیگر نے کہا کہ بلوچستان میں نافذ کی گئی تعلیمی ایمرجنسی کو نہیں مانتے کیونکہ یہ ایک ڈھونگ کے سوا کچھ نہیں اگر حقیقی معنوں میں بلوچستان میں ایمرجنسی نافذ کرنی ہے تو اسکولوں میں سہولیات فراہم کی جائیں اساتذہ کی بھرتی کرکے اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو دور کیا جائے اور عمارتوں کی حالت زار پر خصوصی توجہ دی جائے انہوں نے کہا کہ آر ٹی ایس ایم سی اختیارات سے تجاوز کررہی ہے کیونکہ ابھی تک اثر رسوخ والے اساتذہ کو غیر حاضر نہیں کیا گیا سالوں سے غیر حاضر اساتذہ کی کوئی کٹوتی اور جواب طلبی نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم لسبیلہ مسنگ پوسٹوں کا مسئلہ فوری حل کرے اور جے وی ٹی اساتذہ کے پچاس فیصد پروموشن کوٹہ پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنائیکیونکہ جے وی ٹی اساتذہ محکمہ تعلیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ڈی او فیمیل اور ڈی ڈی او فیمیل کو ڈیوٹی کا پابند کیا جائے انکی وجہ سے خواتین اساتذہ کا کوئی کام وقت پر نہیں ہوتا انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کو اپ گریڈیشن 2 دسمبر سے دی جائے کیونکہ کوئٹہ اور خضدار AG دو دسمبر سے دے رہے ہیں اساتذہ کو مردم شماری کے پیسے فوری ادا کیے جائیں اساتذہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے صرف اساتذہ نہیں بلکہ دیگر محکموں کے ملازمین کو بھی ڈیوٹی کا پابند کیا جائے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن نے کبھی غیر حاضر اساتذہ کی حمایت نہیں کی تاہم دیگر محکموں کے افسران اور ملازمین کی غیر حاضری کا نوٹس لیکر انکے افسران اور ملازمین کو ڈیوٹی کا پابند کیا جائے اجلاس میں یار محمد وفا، پرنس قاسم رونجھو، جاوید گل رونجھو، غلام محمد گلفام دودا، پیر غلام شاہ جیلانی، عطا اللہ ہمدم، خلیفہ عبدالطیف برہ، محمد اسلم رونجھو، محمد اسلم عدیل، عبدالرشید، یحییٰ خان، عبدالصمد، قاضی افضل، علی اکبر، عبدالقیوم رونجھو، محمد شریف وکیل، عنایت اللہ شاہوک، شوکت علی سوری سمیت دیگر عہداروں نے شرکت کی۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں