کوئٹہ :لسبیلہ کے پہاڑی علاقوں میں بارشیں وندر ندی میں سیلابی ریلا وندر ندی کے قریبی علاقوں میں پانی داخل

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نایاب گم نام جگہ سے ہدایات جاری کرتے رہے شہری گھروں میں پانی داخل ہونے پر پریشان فریاد سننے والا کوئی نہیں

جمعہ 7 اگست 2020 23:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2020ء) لسبیلہ کے پہاڑی علاقوں میں بارشیں وندر ندی میں سیلابی ریلا وندر ندی کے قریبی علاقوں میں پانی داخل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نایاب گم نام جگہ سے ہدایات جاری کرتے رہے شہری گھروں میں پانی داخل ہونے پر پریشان فریاد سننے والا کوئی نہیں.

(جاری ہے)

جمعہ کے روز لسبیلہ کے پہاڑی علاقے کنراج میں بارشوں سے وندر ندی میں آنے والا سیلابی ریلہ شہر میں ندی کے قریبی علاقوں میں گھروں داخل ہوگیا پانی گھروں میں داخل ہونے سے متعدد دیوارین گرگئیں دوسری جانب بارشوں کے موقع پر الرٹ جاری کرنے والے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کہیں نظر نہیں آئے شہریوں کے مطابق ڈپٹی کمشنر لسبیلہ جس کو سیلابی صورتحال میں متاثرین کے درمیان موجود رہنا چاہیے تھے مگر موصوف نایاب ہوگئے ہیں کسی گم نام جگہ پر بیٹھ کر صرف ہدایات جاری کرتے رہی

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں