ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کا انٹر میڈیٹ امتحانات سینٹر کا دورہ ، لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت جاری

پیر 13 مئی 2024 22:23

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ نے انٹر میڈیٹ امتحانات کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائیر اینڈ سیکنڈری سکول اوتھل کا دورہ کیا اور امتحان ہال میں صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے امتحانات کے دوران بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو پیپرز کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کی ہدایت کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رابطہ کرنے پر کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے حکام نے یقین دہانی کرائی کہ دوران پیپرز برقی لوڈ شیڈنگ سے گریز کیا جائے گا۔

قبل ازیں دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا گیا کہ امتحانی سنٹر میں غیر معمولی لوڈ شیڈنگ کے مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے پانی کی کمی کا شکار بہت سے طلباء بیمار ہوررہے ہیں امتحانی عملے اور والدین کی ایسی شکایات پر ڈپٹی کمشنر نے K-Electric (KE) کو ہدایت کی کہ پیپرز اوقات کار کے دوران بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے تاکہ طلباء کو مزید کسی قسم کی تکلیف نہ ہو ۔ڈپٹی کمشنر کے دورے اور فوری کارروائی کو طلباء اساتذہ اور والدین نے بڑے پیمانے پر سراہا ہے جنہوں نے امتحانات کے خوش اسلوبی سے انعقاد کو یقینی بنانے میں ان کی معاونت کی۔\378

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں