ڈپٹی کمشنر حب کا گورنمنٹ سول ہسپتال جام غلام قادر کا دورہ ، مختلف شعبہ جات کا معائنہ

جمعرات 16 مئی 2024 15:34

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے گورنمنٹ سول ہسپتال جام غلام قادر کا دورہ کر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی ۔ ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے ڈسٹرکٹ حب گورنمنٹ سول ہسپتال جام غلام قادر حب پہنچ گئیں سول ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کی حاضری چیک کی ،سول ہسپتال میں صفائی اور ستھرائی کے حوالے سے بہتر اقدامات کرنے کی ہدایت کر دیں۔ ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے کہا کہ حبکو کے تعاون سے 2 کمرے بنائے جائیں گے جہاں پر میڈیکل ویسٹ کو رکھا جائے گا اور کراچی سے میڈیکل ویسٹ اٹھانے کے لئے گاڑی آیا کرے گی جو میڈیکل ویسٹ کو یہاں سے لے جاکر ڈسپوز کرائے گی۔ اس موقع پہ ڈی ایچ او حب عبدالغنی بلوچ اور سول ہسپتال حب جام غلام قادر حب کے ایم ایس بھی موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں