ایس ایس پی حب معروف عثمان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا

جمعہ 17 مئی 2024 22:59

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) ایس ایس پی حب معروف عثمان نے آج باقاعدہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی حب کو ایس ایس پی آفس حب آمد پر ڈسٹرکٹ حب پولیس کے چاق و چوبند دستے انہیں نے سلامی دی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی حب معروف عثمان نے باقاعدہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا بعد ازاں ایس ایس پی حب نے آفس کی تمام برانچز کا وزٹ کیا ایس ایس پی معروف عثمان نے دفتر اسٹاف سے مخاطب ہوکر کہا کہ مجھے امید ہے کہ میرا اسٹاف اپنے فرائض منصبی محنت ،لگن و ایمانداری اور خوش اسلوبی سے سر انجام دے گا ایس ایس پی حب نے مزید کہاکہ میری ترجیحات میں قانون کی حکمرانی، جرائم و جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ اور خاص طور پر منشیات فروشان سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ہر صورت میں ڈسٹرکٹ حب کہ امن امان کو بحال کیا جائے گا انسداد جرائم کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی اور ڈسٹرکٹ حب کا روایتی امن ہر صورت میں بحال رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں