لورالائی: ایدھی فاؤنڈیشن کے انچارج باز محمد عادل کی نمازجنازہ ادا، تدفین کر دی گئی

اتوار 13 جنوری 2019 20:30

لورالائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) ایدھی فاؤنڈیشن کے انچارج اورممتازقبائلی وسماجی رہنما باز محمد عادل کی نمازجنازہ عید گاہ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ شیخ الحدیث مولانا سیف الرحمن کبزئی نے پڑھائی ۔ تدفین سول ہسپتال کے قبرستان میں کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عید گاہ میں جنازہ کے لئے آنے والے لوگوں کو تھرو گیٹ سے گذار کر جانے دیا گیا۔ عید گاہ کے چاروں اطراف کو ایف سی ،پولیس اور لیویز نے گھیر رکھاتھا اور اسی طرح قبرستان میں بھی سیکورٹی انتہائی سخت تھی۔ جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔یاد رہے کہ باز محمد عادل دہشت گردی کے خلاف ریلی کے لئے اعلان کر رہے تھے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے باعث وہ جاں بحق ہو گیا۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں