خراب فلٹریشن پلانٹ کی مرمت کا مطالبہ

ہفتہ 10 اکتوبر 2020 16:40

لورالائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2020ء) : لورالائی شہر و گردونواح میں قائم عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹ میں سے اکثریت خراب ہیں جس سے عوام صاف پانی ملنے سے محروم ہیں۔ ایک طرف شہر میں پانی کی قلت دوسرے جانب جو پانی شہریوں کو فراہم کیا جارہا ہے وہ بھی آلودہ ہے جس سے شہریوں کو مختلف بیماریاں لاحق ہورہی ہیں، اگر محکمہ پی ایچ ای ان واٹر فلٹریشن پلانٹ کو خصوصی توجہ ان کو ٹھیک کرکے اسکو پانی کی فراہمی یقینی بنائے تو عوام کو صحت افزائ پانی کی فراہمی ممکن ہو سکتی ہے، ان پلانٹ میں اکثر کو لوگوں نے توڑ کر اسکی نلکیاں بھی غائب کر دی ہیں اور پلانٹ کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا ہے ، اگر پلانٹ کو کسی محفوظ مقام پر تعمیر کیئے جاتے تو اسکو کوئی نقصان بھی نہیں پہنچا یا جاسکتا تھا، ایک طرف قومی خزانے کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ عوام اس گرمی میں پانی جیسے بڑی نعمت سے بھی محروم ہو رہے ہیں جبکہ الودہ پانی کے استعمال سے کالا یرقان و دیگر جان لیوائ بیماریاں بھی لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں،۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں نے صوبائی وزیر کمشنر ڈی سی اور پی ایچ ای کے اکیسئن سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام خراب پلانٹس کی فوری مرمت کرکے اسکی حفاظت کیلئے چار دیواری تعمیر کرائے تاکہ عوام اس سہولت سے بھر پور فائدہ اٹھا کر انھیں صاف پانی مل سکے۔\378

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں