ژوب ڈویژن کے سات اضلاع میں سوشل ویلفیئر کے دفاتر قائم اور فعال ہیں،محمد اشرف گچکی

بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے اب تک دس کروڑ روپے مریضوں پر خرچ کیے جاچکے ہیں،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ژوب ڈویژن

جمعہ 6 نومبر 2020 17:17

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 نومبر2020ء) ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر ژوب ڈویژن محمد اشرف گچکی نے کہاہے کہ ژوب ڈویژن کے سات اضلاع میں سوشل ویلفیئر کے دفاتر قائم اور فعال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئر مختلف ایشوز پر کام کررہی ہے نیشنل ایجوکیشن ، انسانی حقوق، بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ، لوگوں کو ہنر مند بنانے کے لیے سلائی کڑائی ، مکینک ، موٹر سائیکل ، کمپیوٹر اور ایس ایس پی پرگرام پر کام کررہے ہیں۔

سوشل ویلفیئر بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے غریب عوام جو کہ سرکاری ملازم نہ ہو اپنے علاقے کے عالم یا دوسرے قابل قبول معزز شخص کی تصدیق کے بعد سات بڑی بیماریوں پر ایک مریض پر ایک لاکھ سے ایک کروڑ تک خرچ کرتا ہے یہ بات انہوںنے اپنے دفترمیں صحا فیوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کہی، انہوں نے کہا کہ ہمارے پینل میں ملک کے بڑے بڑے ہسپتال موجود ہیں جو کہ ہم ان کو فنڈنگ کررہے ہیں مریضوں کے علاج معالجے کے لیے انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے اب تک دس کروڑ روپے مریضوں پر خرچ کیے جاچکے ہیں انہوںنے کہا کہ سپیشل سپورٹ پروگرام کے ذریعے سوشل ویلفیئر ضرورت مند افراد ، اور وہ بچے جو پڑھنا چاہتے ہوں کو 2لاکھ سے 5لاکھ تک رقم ان پر خرچ کی جاتی ہے انڈومنٹ فنڈ کے حوالے سے سوشل ویلفیئر 15دن میں ایک میٹنگ کرتا ہے انہوں نے کہا کہ سپیشل ایجوکیشن کے لیے ژوب میں سنٹر قائم کیا گیا ہے اور لورالائی میں بھی انشاء اللہ بہت جلد سپیشل ایجوکیشن سنٹر قائم کریں گے انہوں نے کہا کہ نشے کے عادی 2سو لوگوں کے لیے ڈرگ سینٹر قائم کیا جارہا ہے اس سنٹر میں ان افراد کے علاج معالجے اور کھانے پینے کا انتظام کریں گے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے نشے کے عادی افراد کو ہنر مند اور نشے سے نفرت کا درس دیں انہوں نے کہا ک لوگوں کو ہنر مند بنانے اور روزگار کے قابل بنانے کے لیے سلائی کڑائی ، مکینک ، موٹر سائیکل ، کمپیوٹر سنٹر میں ٹریننگ دے رہے ہیں تاکہ وہ اپنی روزی کمانے کے قابل ہوسکیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی پروگرام جو کہ فارم ایم پی اے کے ذریعے فارم پر کر کے ایم پی اے کے توسط سے وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد سوشل ویلفیئر کے ذریعے تقسیم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لورالائی ڈسٹرکٹ انچارچ کی محنت کی وجہ سے بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ میں لورالائی سب سے آگے ہے دفتر میں ہفتہ اتوار چھٹی کے باجود کام ہوتا ہے اور لوگوں کے مسائل فون پر بھی حل ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی پر کسی ملازم سے سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا او ر جو بھی ملازم غیر حاضر ہوگا ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں