لورالائی اور گردونواح میں میونسپل کمیٹی اور رفاعی ادارے نے صفائی مہم کاآغاز کردیا

منگل 20 اپریل 2021 16:50

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) لورالائی شہر وگردو نواح کے تمام محلوں میں میونسپل کمیٹی اور رفاعی ادارے فوری اور ہنگامی طور پر صفائی مہم کا اغاز کریں رمضان کے بابرکت مہینے اورکوروناء وائرس کے پیش نظر بھی ہمیں صفائی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اسلام میں صفائی کو نصف ایمان کا درجہ دیا گیا ہے لیکن ہم نے کھبی اسپر توجہ ہی نہیں دی لورالائی کو گندگی سے نجات دلانے کیلئے اہم اقدامات اٹھانے ہونگے اس وقت شہر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں جس سے راہ چلتے راہیگروں کو بد بو سے سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بد بو اور تعفن سے لوگ پریشان ہیں جس سے متعدی امراض جنم لے رہے ہیں یہ امر بھی ایک حقیقت ہے کہ بلدیہ کے پاس لیبر کی کمی اور وسائل نہ ہونے کی سبب صفائی کے کام میں مشکلات کا انھیں ضرور سامنا ہے لیکن تمام وارڈز میں مرحلہ وار پلان بنا کر کام اسانی لائی جاسکتی ہے عوامی حلقوں نے ایم پی اے اور بلدیہ سے اپیل کی کہ وہ جدید طرز کے بنائے کچرہ دان کو پرانہ زنانہ ہسپتال محلہ بابومحلہ لیویز لائن محلوں میں کو بھی فراہم کریں کیونکہ ان محلوں میں بہت زیادہ کچرہ پیدا ہوتا ہے جبکہ پلاسٹک تھیلوں کی بھرمار سے حال ہی میں لورالائی شہر میں بنی ہوئی سیوریج کا نظام بھی بری طرع جام ہو چکا ہے حکومت ان تھیلوں پر فو ری طور پر پابندی لگا ئی جائے اس حوالے سے قانون بھی موجود ہے لیکن عمل درآمد کا فقدان ہے ان تھیلوںسے ہمارا ماحول گندہ اور سیورج لائن بند ہو رہے ہیں یہ تھیلے سو سال تک نہیں گلتے بد قسمتی سے لوگ مختلف اشیاء کا استعمال کر کے کچرہ سرعام سڑک پر پھینک دیتے ہیں جس سے ہر طرف کچرہ ہی نظر اتا ہے جبکہ میڈیکل سٹورز اور نجی کلینکس کے باہر ناکارہ سامان اور سرنج کے بدولت بیماریاں پھوٹ پڑنے کا اندشہ ہے خاص طور پر افغان اور دیگر ہمارے غریب خاندانوں کے بچے روزی ڈھونڈنے کیلئے ان کچروں اور نجی کلینکس کے باہر فالتو سر نج اور دیگر گند وں میں اشیاء ڈھونڈتے پھیرتے ہیں جن سے انکو خطرناک امراض لاحق ہو سکتے ہیں لہٰذا اسے ٹھکانے کیلئے بلدیہ صفائی کی خصوصی مہم شروع کرے تا کہ لوگ ایک صاف ستھرے ماحول میں رہ سکیں اور خصوصا پارکس اور دیگر تفریحی مقامات کی صفائی پر دھیان دیا جائے اسلام بھی ہمیں صفائی کا سبق دیتا ہے لیکن اج ہم نے اس اہم فریضے کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے جس سے ہمارے گھروں محلوں اور شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکے ہیں ایک مہذب قوم کی اصل پہچان ہی صفائی سے ہوتی ہے ہمیں اپنے لباس کے ساتھ ساتھ اپنے اردگرد کے ماحول کو بھی صاف رکھنے پر خصوصی توجہ دینی چاہئے تاکہ ہم ایک صاف سھترا ماحول اپنے انے والے نسلوں کو دی سکیں اور اس طرع ہم بہت ساری بیماریوں سے بھی بچ سکتے ہیں صفائی صرف بلدیہ کی زمہ داری نہیں اسمیں تمام شہریوں سول سوسائٹی کو بھی اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہئے ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں