اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کے ناروعمل ناقابل برداشت ہے ،حرکات سے کسی بھی محکمے میں بدگمانی پیدا ہوتی ہوتی ہے ،نصیر نیازی

پیر 15 نومبر 2021 16:05

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2021ء) چیف افیسر لوکل کونسل لورالائی نصیر نیازی نے اپنے ایک مزمتی بیان میںدالبندین میں اے سی دالبندین کی جانب سے چیف افیسر میونسپل کمیٹی دالبندین کے ساتھ بدتمیزی دفتر میں مارپیٹ تشدد کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور اسے اے سی کی جانب سے ناروعمل کرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ایسے ناروعمل ناقابل برداشت ہے اور ایسے حرکات سے کسی بھی محکمے میں بدگمانی پیدا ہوتی ہوتی ہے اور محکمے کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے انہوں نے کہا ہے کہ اس ناروا عمل کے خلاف لورالائی کے دفاتر میں بھی ہڑتال ہے اور دفاتر میں تالہ بندی ہے اور یہ ہڑتال اس وقت تک جاری رئیگی جب تک متعلقہ اے سی کو معطل کرکے انکے خلاف کاروائی نہیں کی جائیگی تاکہ کوئی اور انتظامی افیسر اپنے اختیارات سے تجاوز نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں