لورالائی میں منشیات کا کاروبا رعروج پرلوگوں اپنے نوجوانوں کو بچانے کیلئے پریشان

بدھ 3 اکتوبر 2018 22:15

ْلورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2018ء) لورالائی میں منشیات کا کاروبا رعروج پرلوگوں اپنے نوجوانوں کو بچانے کیلئے پریشان قلعہ سیف اللہ، دکی ،مسلم باغ، کوئٹہ کے ہیروینوں نے لورالائی کو اپنا مسکن بنا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سٹیزن ایکشن کمیٹی لورالائی عوامی حلقوں نے آئی جی پولیس بلوچستان، ڈی آئی جی لورالائی ریجن اور ڈی پی او لورالائی سے پرزور مطالبہ کیا کہ لورالائی کے ہر محلے میں ہیروین ،چرس بہت باآسانی ملتی ہے بلکہ موبائل پر آپ جس جگہ کا کہیں تو فون کرو تو اسی جگہ پر آپ کوہیروین اور چرس پہنچادیگااتنے سرعام منشیات کے کاروبار سے لورالائی کے عوام اپنے نوجوان نسل کو بچانے کیلئے سخت پریشان ہے کہ اب ہم محنت مزدوری کریں یا سہارا دن اپنے نوجوانوں کے نگرانی کریںلورالائی کے نوجوان اور طلباء ان لعنت کاشکار ہورہے ہیںاس وقت بھی کئی نوجوان اس لعنت کا شکار ہوئے ہر محلے میں منیشات کے کاروبار ہورہاہے جس سے عوام سخت تنگ آچکے ہیں لورالائی ایک قبائلی علاقہ اگر پولیس نے ان کے خلاف ایکشن نہیں لیا اور اسی طرح چھوٹ دی تو لورالائی کے عوام اپنے محلے کے سطح پر ان کے خلاف ایکشن لیںگے تو پھر لورالائی کے عوام یہ نہیں دیکھے گی کہ قانون کو ہاتھ میں لے لیا اس کے بعد تمام ترذمہ داری پولیس پر ہوگا ہم اپنے بچوں کا دو وقت کے روٹی بمشکل پورا کرتے ہیں اگر یہ منشیات کے عادی بن گئے تو وہ چوری شروع کریں گے جس سے ہمارے لئے قبائلی جھگڑئے پیدا ہونگے اور لورالائی جسے پر امن ماحول خراب کرنے کاخطرہ ہے آئی جی پولیس بلوچستان ڈی آئی لورالائی ریجن اور ڈی پی او ان کا سخت نوٹس لے اور ان تمام منشیات کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں اگر پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی تو عوام ان کے خلاف خود ایکشن لینے پر مجبور ہونگے اور کسی بھی قسم کے احتجاج سے دریغ نہیں کریں گے اور یہ احتجاج پولیس ڈپارٹمنٹ کے خلاف ہوگا اور وہ ہر قسم کے نقصان کا بھی خود ذمہ دار پولیس ہوگی ۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں