ڈپٹی کمشنر لورالائی کی زیر صدارت چارج سنبھالنے پر ڈی سی افس سٹاف کے تعارفی اجلاس کا انعقاد

منگل 14 مئی 2024 20:05

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی زیر صدارت چارج سنبھالنے پر ڈی سی افس سٹاف کے تعارفی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبداللہ زہزی اسٹنٹ کمشنر بوری یحییٰ خان کاکڑ اور دیگر موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لورالائی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کی مدد کے لئے دن رات ایک کر کے ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحت،تعلیم اور امن و امان سمیت شہریوں کی خوشحالی اور فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ملازمین کو چاہیے کہ وہ اپنی حاضری یقینی بنانے کیساتھ ساتھ وقت کی پابندی کریں اور اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے پوری لگن اور ایمانداری کیساتھ فرائض سرانجام دیں۔ ڈپٹی کمشنر میران بلوچ نے تعارفی اجلاس میں مزید کہا کہ لوگوں کے مشکلات اور مسائل کو دیکھتے ہوئے ان کی حل کیلیے عملی اقدامات اٹھائے جائینگے اور اس میں تمام سرکاری ملازمین کا کردار بہت اہم ہے۔

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں