۱ لورالائی کیمکل اور زہریلے رنگ سے تیار ہونے والی قلفیاں کھانے سے بچے گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

ئ*محکمہ فوڈ بلوچستان سے مضر صحت قلفیاں بنانے والوں کے خلاف کاروائیاں کرنے کا مطالبہ

جمعرات 16 مئی 2024 18:05

۵لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2024ء) لورالائی کیمکل اور زہریلے رنگ سے تیار ہونے والی قلفیاں کھانے سے بچے گلے اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے تٖفصیلات کے مطابق گرمیاں شروع ہوتے ہی ایک بار پھر سے قلفیاں بنانے والوں اور جعلی مشروبات فروخت کرنے والوں نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر لورالائی میں ڈیرے ڈال لئیے ہیں اور دھڑلے سے کمیکل ملی اور زہر آلود رنگ والی قلفیاںفروخت کر رہے ہیں ان قلفیوں اور جعلی مشروبات کے استعمال سے بچے گلے کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں نجی کلینکس اور ہسپتالوں میں آنے والاہر دوسرا بچہ گلے کی خطرناک بیماری میں مبتلا ہوتا ہے لورالائی کے عوامی ،سماجی حلقوں نے محکمہ فوڈ بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مضر صحت قلفیاں،جعلی مشروبات اور جعلی کوک ڈیو،سپرائیٹ اور دیگر بوتلیں وغیرہ فروخت کرنے والوںکے خلاف کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں