صوبائی حکومت کا صحت پروگرام چار سال میں اوگی تک نہیں پہنچ پایا
پانچ لاکھ آبادی کی تحصیل اوگی کا سول ہسپتال ٹینٹوں میں قائم بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگا
پیر 21 اگست 2017 16:00
(جاری ہے)
رورل ہیلتھ یونٹ صرف لیڈی ڈاکٹر کے رحم و کرم پر چل رہا ہے، سول ہسپتال میں میل اور فی میل ٹیکنیشن دونوں نہیں ہیں جس کی وجہ سے لوگ پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔
علاقہ کے بلدیاتی نمائندوں، تاجر تنظیموں اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے صوبائی حکومت، رکن صوبائی اسمبلی وجیہہ الزمان خان اور تحصیل ناظم راجہ بشیر سے اوگی کے ہسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوگی پی ٹی آئی کے سابق صوبائی صدر سینیٹر اعظم خان سواتی کا یہ آبائی علاقہ ہے، رکن صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی کے ریجنل صدر زرگل خان رکن کی رہائش بھی اسی تحصیل میں ہے، پی ٹی آئی کی محبت میں قربانی دینے والے رکن صوبائی اسمبلی وجیہہ الزمان خان بھی اوگی کے رہائشی ہیں جبکہ نوابزادہ صلاح الدین سعید کا بھی تحصیل اوگی سے تعلق ہے لیکن اتنی قدر آور شخصیات کی پی ٹی آئی میں موجودگی کے باوجود پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے تحصیل اوگی کیلئے کوئی میگا پراجیکٹ تو درکنار چند کروڑ کے پراجیکٹ بھی نہیں دیئے جو تحصیل اوگی کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک بلکہ ناانصافی کی انتہا ہے۔ اوگی میں قائم انگریزوں کے دور کا سول ہسپتال آج کے جدید دور میں بھی ٹینٹوں میں قائم ہے، ہسپتال میں نہ لیڈی ڈاکٹر اور ایکسرے اور نہ کوئی دیگر سہولت میسر ہے۔ ہسپتال میں موجود ایکسرے پلانٹ خراب پڑا ہے، اسی طرح آر ایچ سی چارباغ میں بھی نائٹ ڈیوٹی کیلئے نہ تو میل اور نہ ہی فی میل ڈاکٹر موجود ہے، دن کو بھی صرف فی میل ڈاکٹر ہوتی ہیں، میل ڈاکٹر کی پوسٹ خالی پڑی ہے، نائٹ ڈیوٹی کیلئے حکومت نے ہسپتال میں کوئی بندوبست نہیں کیا جو علاقہ کے لوگوں سے بہت بڑی زیادتی ہے۔ اہلیان علاقہ نے حکومت سے اوگی میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے، سول ہسپتال اوگی اور آر ایچ سی چارباغ میں نائٹ ڈیوٹی کیلئے مزید ڈاکٹرز تعینات اور سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی پی او آفس مانسہرہ میں پولیس اہلکاروں کے مسائل سننے کے لئے ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
مانسہرہ ٹول پلاز ہ کے ٹی او عامر شہادت کیس کے ملزم خالد کے رشتہ داروں پر پولیس کا وحشیانہ تشدد
مانسہرہ پولیس کی کارروائی ، دو منشیات فروش گرفتار
شہید عامرخان کےورثا کی فلاح وبہبود کیلئے ہرممکن عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے، ڈی آئی جی ہزارہ
زیر تربیت پولیس اہلکار قانونی تعلیم، اخلاقیات اور اسلامی تعلیمات پر بھرپور توجہ دیں، ڈائریکٹر پولیس ..
کے ڈی اے کے ٹیکنیکل سٹاف نے وادی کاغان کی متعدد رابطہ سڑکیں بحال کر دیں
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مانسہرہ سعدیہ ارشد کا زیر تعمیر جوڈیشل کمپلیکس تحصیل اوگی کا دورہ
مرحوم سب انسپکٹر عامر سواتی کی رسم قل اد اکر دی گئی
مدرسہ اریبۃ الزہراءمیں ختم القرآن کی تقریب کا اہتمام
مانسہرہ۔ہائی وے پولیس کے شہید آفیسر عامر خان سواتی کی رہائش گاہ پر تعزیت کرنے والوں کا سلسلہ جاری
مانسہرہ،حالیہ بارشوں کی تباکاریوں سے جاں بحق افرادکے لواحقین میں چیک تقسیم
مانسہرہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
9 مئی کے منصوبہ سازوں اور کار پردازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا‘ راجہ پرویز اشرف
-
ملک میں افراتفری کا منظر ہے،ایسے میں کسی سے کیا بات ہوسکتی ہے ‘ فواد چوہدری
-
پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہے،محسن نقوی
-
چیئرمین ایف بی آر کو زیر التواءٹیکس مقدمات پر اٹارنی جنرل آفس نے تجاویز ارسال کر دیں
-
پاکستان کی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت، مقبوضہ فلسطینی علاقے میں بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کیخلاف سوشل میڈیا مہم، توہین عدالت کی کارروائی کیلئے کیس سماعت کیلئے مقرر
-
ای ڈاٹ کو کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے،خواجہ رمیض حسن
-
افغان انتظامیہ افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کرے،ترجمان دفتر خارجہ
-
سرکاری دفاتر میں معلومات تک رسائی کے قانون کو پوری طرح نافذ کریں گے یہ بنیادی انسانی حقوق کے قوانین میں سے اہم قانون ہے اور اسپر عمل درآمد سے ہی معاشرے کو پر امن اور ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے، ڈی ..
-
ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا سول ہسپتال کا دورہ ، مریضوں کی عیادت ، طبی سہولیات کا مشاہدہ
-
’عوام کے ٹیکس کا پیسہ ذاتی تشہیر پر استعمال نہ ہو‘