ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعرات 9 مئی 2024 12:30

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر مانسہرہ عدنان خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق چارج سنبھالنے کے بعد ڈی پی او آفس آمد پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے ڈپٹی کمشنر کو خوش آمدید کہا اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

مختصر ملاقات میں ڈپٹی کمشنر عدنان خان اور ڈی پی او نے ضلع اور عوام کے مسائل کے حل اور امن و آمان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں