ایس ایچ او بالاکوٹ نے بنکوں، سکولوں اور کاروباری مراکز کی سیکورٹی چیک کی، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی ہدایت

منگل 18 فروری 2020 21:25

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) ایس ایچ او بالاکوٹ مدثر ضیاء نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران بنکوں، سکولوں اور کاروباری مراکز کی سیکورٹی ڈیوٹی کو چیک کیا۔ دوران چیکنگ انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں، اسلحہ اور ایمونیشن کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ذمہ داران سے سیکورٹی کے حوالہ سے کہا کہ آ پ کے تعاون کے بغیر فول پروف سیکورٹی ممکن نہیں، آپ تربیت یافتہ عملہ کو مامور کریں۔

اس موقع پر ایس ایچ او بالاکوٹ نے بتایا کہ سیکورٹی کیمروں کو یقینی بنائیں اور کیمروں کی کوالٹی اچھی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ میں پولیس ہر وقت آپ کی مدد کیلئے تیار ہے، ہمارے پولیس آفیسر جو روزمرہ بینک ڈیوٹی چیکنگ پر مامور ہیں، نے ہدایات جاری کی ہیں کہ سیکورٹی معاملات پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں