اوگی پولیس نے قتل کے ملزم کو ایک سال بعد گرفتار کر لیا

منگل 16 اکتوبر 2018 14:35

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) اوگی پولیس نے اقدام قتل کے ملزم کو ایک سال بعد گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 2017ء کو ملزم دولت خان ولد محمد زمان قوم گجر ساکن مسلسل باڑے نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر تھانہ اوگی کی حدود گائوں چتھہ میں ایک خاتون کو شدید زخمی کر دیا تھا، ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

انچارج تھانہ اوگی پولیس نے ملزم کی اوگی اطلاع پر کارروائی کر کے مجرم اشتہاری دولت خان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ عوامی حلقوں اور زخمی ہونے والی خاتون نے ملزم کی گرفتاری پر اوگی پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پولیس آئندہ بھی جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے کسی قسم کا کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔ اوگی پولیس کی عمدہ کارکردگی کی بدولت تحصیل اوگی میں امن وامان کی صورتحال میں اچھی خاصی بہتری آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں