ْکے ڈی اے ناران، شوگراں اور جھیل سیف الملوک پر سیاحوں کو سہولیات پہنچانے میں دن رات مصروف

ہفتہ 22 جون 2019 14:50

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2019ء) کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی محدود وسائل کے باوجود سیاحتی مقامات ناران، شوگراں، جھیل لولو سر اور جھیل سیف الملوک پر سیاحوں کو سہولیات پہنچانے میں دن رات مصروف ہے۔ سیاحتی سیزن کے دوران محدود وسائل کے ساتھ مذکورہ سیاحتی مقامات میں کے ڈی اے کے ملازمین سیاحوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے کمربستہ ہیں، جھیل سیف الملوک اور لولو سر پر ہر دوسرے دن صفائی عملہ تعینات کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور چیف سنیٹری انسپکٹر نے ہفتہ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ناراں بازار کے اندر گند اکٹھا ہونے کی وجہ این ایچ اے کے نالے ہیں، یہ نالے تنگ ہونے کے ساتھ اوپر سے بند رکھنے کے باعث کچرا ان میں اکٹھا ہو کر پھنس جاتا ہے جس کا پانی سڑکوں پر آ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناراں میں صوبائی حکومت کی ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والے 148 ہوٹل مالکان کو ایس سی بالاکوٹ کی سربراہی میں نوٹسز جاری کر دیئے ہیں اور جو حکومت کے تعین کردہ معیار پر پورا نہیں اتریں گے انہیں ایک لاکھ روپے جرمانہ اور ہوٹل سیل کرنے کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں