اوگی کے علاقہ بتی میں نوجوان اندھا دھند فائرنگ سے قتل

جمعہ 23 اگست 2019 14:25

اوگی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) اوگی کے علاقہ بتی میں ناجوان کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالہ کر دی، پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشبہ شب تھانہ اوگی کے گائوں بتی میں امجد شاہ نامی نوجوان گھر جا رہا تھا کہ تاک میں بیٹھے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔

واقعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ اوگی ناصر خان، انوسٹی گیشن آفیسر سجاد خان، اے ایس آئی سردار شاہ بمعہ نفری جائے وقوعہ پہنچ گئے۔ مقتول کی نعش کو کیٹگری ہسپتال اوگی منتقل کر دیا گیا جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش لواحقین کے حوالہ کر دی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں