رکن صوبائی اسمبلی سید احمد حسین شاہ کے ماموں سید عبدالخالق شاہ سپرد خاک

منگل 15 اکتوبر 2019 14:11

بالاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) ممتاز عالم دین قاری فخر الاسلام نے کہا ہے کہ موت اس دھرتی پر تمام مخلوقات کا آخری انجام ہے، اس دنیا میں ہر ذی روح چیز کی انتہا موت ہے، موت دنیاوی زندگی کی انتہا اور آخروی زندگی کی ابتداء ہے، موت کے ساتھ ہی دنیاوی آسائشیں ختم ہو جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ سابق چیئرمین یونین کونسل کاغان سید عبدالحق شاہ مرحوم کے بھائی اور سابق تحصیل ناظم سید ابراہیم احمد المعروف ایمی میاں، سابق ممبر ضلع کونسل سید معین الحق شاہ المعروف شازی میاں کے چچا اوررکن صوبائی اسمبلی سید احمد حسین شاہ کے ماموں سید عبدالخالق شاہ کی نماز جنازہ کے ایک بڑے اجتماع سے جابہ کاغان ہائوس میں خطاب کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ سید عبدالخالق شاہ گذشتہ روز مختصر علالت کے بعد اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے جس کا جسد خاکی گذشتہ روز ان کی رہائش گاہ واقعہ جابہ پہنچایا گیا جہاں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں