آزاد امیدوار صالح محمد خان پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے واضح اعلان کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے

جمعرات 12 جولائی 2018 19:46

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) مانسہرہ کے حلقہ این اے 13- سے آزاد امیدوار صالح محمد خان پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے واضح اعلان کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔

(جاری ہے)

اب سردار شاہجہان یوسف اور سردار سلطان میں مقابلہ متوقع ہیں، دوسروں پر قومیت اور تعصب کے الزامات لگانے والے صالح محمد خان کو قومیت کا نعرہ بھی مہنگا پڑ گیا ہے۔

اس سلسلہ میں ذرائع نے بتایا کہ اپنے آپ کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ظاہر کرنے والے صالح محمد خان کو عمران خان کی طرف سے اعلان ’’کوئی آزاد امیدوار پی ٹی آئی کا حمایت یافتہ نہیں، کی وجہ سے شدید دھچکا پہنچا ہے تاہم سردار شاہجہان یوسف اور سردار سلطان میں مقابلہ متوقع ہے، ایم ایم اے کے امیدوار کی پوزیشن بہت بہتر ہو گئی ہے۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں