خاکی میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔ملزمان فرار

جمعہ 7 دسمبر 2018 21:33

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) خاکی میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔مقتول کے بھائی کی رپورٹ پرتھانہ خاکی میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ذیشان نامی نوجوان میں تھانہ خاکی میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ نامعلوم مسلح افراد اس کے بھائی کے گھر گھس گئے۔مسلح افراد نے گھرلوٹنے کی کوشش کی۔اس کے بھائی یاسر نے مزاحمت کی جس پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے یاسر کو قتل کردیااورموقع سے فرار ہوگئے۔مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر تھانہ خاکی میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں