مانسہرہ شہر میں گھنٹوں ٹریفک کا بلاک رہنا معمول بن گیا

بدھ 12 دسمبر 2018 23:04

مانسہرہ۔ 12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) مانسہرہ شہر میں ٹریفک کا نظام تباہ و برباد ہو کر رہ گیا ہے، شہر میں گھنٹوں ٹریفک کا بلاک رہنا معمول بن گیا ہے، پانچ منٹ کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے، ٹریفک اہلکار ٹریفک بحال کرنے کی بجائے تماشائی بنے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹریفک جام کے باعث کشمیر روڈ، ایبٹ آباد روڈ اور شنکیاری روڈ پر گھنٹوں ٹریفک بلاک رہتی ہے، پولیس ٹریفک موبائل اور رائیڈر کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام میں تجاوزات کا بڑا کردار ہے، تاجروں نے سڑکوں کو اپنے قبضہ میں لے رکھا ہے، ان کا سامان آدھی سڑک پر پڑا ہوتا ہے جس سے ٹریفک بحال کرنے میں ہمیں شدید دشواری کا سامنا کنا پڑتا ہے۔

تاجروں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید ٹریفک دبائو کے باعث ہمارا ذہنی سکون برباد ہو کر رہ گیا جبکہ لفٹر والے بھی سڑک پر کھڑی گاڑیوں کو اٹھانے میں مکمل ناکام دکھاتے ہیں، یہاں پر بھی من مرضی چلتی ہے، غریب کی گاڑی کو تو اٹھا لیا جاتا ہے جبکہ کسی بڑے کی گاڑی کی طرف دیکھنے کی بھی ہمت نہیں کرتے۔ ایبٹ آباد شنکیاری روڈ سمیت شہر کی دیگر سڑکوں پر منی اڈے، غیر قانونی پارکنگ ٹریفک پولیس کی داستان غم سناتی دکھائی دیتی ہیں۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں