تھانہ بفہ کی عمارت ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کی جائے گی، ڈی پی او مانسہرہ

جمعہ 26 اپریل 2019 14:47

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) ڈی پی او مانسہرہ زیب الله خان نے تھانہ بفہ کی عمارت کی تعمیر کی یقین دہانی کرا دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کے اجراء پر ضلع مانسہرہ، کاغان اور بفہ میں تھانوں کی نئی عمارتوں کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا جبکہ تھانہ بفہ کی عمارت کو ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کیا جائے گا جس سے بفہ کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے کے ساتھ ساتھ پولیس عملہ کے اضافہ سے علاقہ میں جرائم میں کمی واقع ہو گی۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او کی جانب سے تھانوں کی عمارتوں کی ازسر نو تعمیر پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں