اوگی میں سوئی گیس کی پائپ لائن بچھانے کیلئے شیر گڑھ اور جلال آباد بائی پاس سڑک کی زبوں حالی

منگل 31 دسمبر 2019 12:59

اوگی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2019ء) اوگی میں سوئی گیس کی پائپ لائن بچھانے کیلئے شیر گڑھ اور جلال آباد بائی پاس سڑک کو کھود کر کھنڈرات میں بدلے ایک سال سے زائد کا عرصہ گذرنے کے باوجود بھی مذکورہ سڑکوں کی تعمیر نو و بحالی کیلئے کوئی اقدامات نہ ہو سکے، جلال آباد بائی پاس اور شیر گڑھ روڈ پر اوگی سے بازار تک سفر عذاب بن گیا۔

(جاری ہے)

تحریک منہاج القرآن تحصیل اوگی کے صدر سیف الرحمن اور خالد اقبال نے شدید احتجاج کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سوئی گیس والوں نے گیس کے پائپ لائن بچھانے کیلئے جلال آباد بائی پاس شیر گڑھ سڑک کو کھود کر تباہ کیا مگر پائپ لائن بچھائے ایک سال سے زائد کا عرصہ گذر چکا ہے لیکن ابھی تک ان سڑکوں کی تعمیر و بحالی کیلئے اقدامات نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں