ضلع کے دیرپاامن اور جرائم کے خاتمے کے لئے علماء ارام کا کردار انتہائی اہمیت کاحامل ہے،ڈی پی اوعرفان طارق

جمعرات 16 جون 2022 22:03

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2022ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمانسہرہ عرفان طارق نے کہاہے کہ ضلع کے دیرپاامن اور جرائم کے خاتمے کے لئے علماء اکرام کا کردار انتہائی اہمیت کاحامل ہے،مانسہرہ کے امن و امان اور مسالک میں ہم آہنگی کا سہرا تمام علماء کرام کے سر جاتا ہے، معاشرے سے اخلاقی جرائم کے خاتمے اور دیگر سماجی برائیوں کی روک تھام کے لئے علماء کرام کا کردار ہمیشہ قابل ستائش رہا ہے، بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ مانسہرہ پولیس کم وسائل کے باوجود بھرپور محنت اور جدوجہد کے ساتھ تمام جرائم کے خاتمے کے لئے دن رات کام کرے گی اور اپنی ہر ممکن کوشش کے ساتھ علاقے اور عوام کی خدمت کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرے گی،مختلف مسالک کے علماء کرام کے ساتھ اپنے دفترمیں میٹنگ کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا، اُنھوں نے مزیدکہاکہ علمائے کرام اپنے منبرکے زریعے عوام میں معاشرتی برائیوں کے خلاف آگاہی پیداکریں،اس موقع پرتمام علمائے کرام نے پولیس انتظامیہ کوامن وامان کے قیام کے لیے اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں