مانسہرہ میں شاہراہ ریشم پر موجود مختلف بند نالوں کو ہیوی مشینری کے ذریعہ کھول دیا گیا

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:47

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) مانسہرہ میں حالیہ طوفانی بارشوں کے دوران شاہراہ ریشم پر مختلف مقامات پر بند نالوں کو ہیوی مشینری کا استعمال کرتے ہوئے کھولنے کا کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

چیف سینٹری انسپکٹر محمد اقبال کی نگرانی میں مختلف بند نالوں کو کھول کر شاہراہ ریشم کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا ہے۔ کام کی پراگرس دیکھنے کیلئے ٹی ایم او مانسہرہ مظہر مظفر بھی موقع پر موجود رہے جبکہ سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی جانب سے کمال سلیم سواتی بھی موقع پر پہنچے اور بہترین کارکردگی پر سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے ٹی ایم او اور پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں