مانسہرہ پولیس کی کارروائی میں 2 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

بدھ 24 اپریل 2024 14:20

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) مانسہرہ پولیس نے 2 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان سے چرس برآمد کر لی۔مانسہرہ پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے واضح احکامات پر ضلع بھر میں موت کے سوداگروں کے خلاف آپریشن کلین اپ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی کی حدود سے مفتی آباد ڈھیری کے رہائشی احمد کمال بابا نامی شخص کو 200 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا گیا. ملزم سے تفتیش کی گئی تو اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ چرس مفتی آباد کے رہائشی احسن شہزاد نامی منشیات فروش سے خریدتا ہے. منشیات فروش احسن شہزاد ولد گلاب شاہ کی گرفتاری کے لئے پہلے سے گرفتار کئے گئے ملزم احمد کمال بابا سے کال کرائی گئی کہ مجھے مزید چرس خریدنی ہے تو منشیات فروش بائیک پر چرس لے کر آیا۔

بائی پاس روڈ سرکٹ ہاؤس کے قریب پولیس نے ناکہ لگا کر ملزم احسن شہزاد ولد گلاب شاہ سکنہ مفتی آباد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے موقع پر 3 کلو310 گرام چرس برآمد کر کے تھانہ سٹی میں امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں