مانسہرہ، 2 منشیات فروش گرفتار، 1 کلو 830 گرام منشیات برآمد

پیر 13 مئی 2024 10:50

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) مانسہرہ پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 1 کلو 830 گرام منشیات برآمد کر لیں۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ بالاکوٹ پولیس نے منشیات فروشوں منیر سکنہ گرلاٹ سے 1 کلو 430 گرام چرس اور شہریار سکنہ گرلاٹ سے 400 گرام آئس برآمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں