سکیورٹی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی ایس پی ایڈمن پی ٹی ایس مانسہرہ

منگل 14 مئی 2024 16:09

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ڈی ایس پی ایڈمن پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ وحید خان نے عملے کے انچارجز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا۔ پی ٹی ایس مانسہرہ کے مطابق میٹنگ میں تمام شعبوں کے انچارجز نے شرکت کی۔ ڈی ایس پی ایڈمن نے کہا کہ سکیورٹی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ،تمام افسران اور ماتحت اپنی ڈیوٹی کو بہتر انداز میں سرانجام دیں اور تمام شعبوں کے انچارج اپنے ریکارڈ کو برقرار رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت اور کوتائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی ایس پی ایڈمن نے ہدایت کی کہ عملے کی حاضری کو یقینی بنائے جائے اور وقتاً وقتاً تمام سٹاف کے ریکارڈ کو چیک کریں اور کمی بیشی کرنے والے انچارج کے خلاف محکمانہ کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ٹرینیز کے ساتھ کوئی بھی استاد بداخلاقی نہ کرے، ان کے ساتھ خوب محنت کریں تا کہ وہ بہترین پولیس آفیسر بن کر ضلع میں ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں