عوام کودرپیش ریسکیو سروس مسائل کے حل کے لئے کنگ عبداللہ ہسپتال میں ریسکیو انفارمیشن ڈیسک قائم کر دیا گیا

جمعرات 16 مئی 2024 21:30

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کے پی کے ڈاکٹر محمّد ایاز خان کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ فہد علی مسعود نے رہنما پی ٹی آئی کمال سلیم خان سواتی کے ہمراہ مانسہرہ میں موٹر سائیکل ایمبولینس سروس اور کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ میں عوام کوریسکیو سروس کے حوالے سے در پیش مسائل کے فوری حل کے لئے ریسکیو انفارمیشن ڈیسک قائم کر دیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مانسہرہ فہد علی مسعود نے کہا کہ عوام الناس کو بروقت اور بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت کام جاری ہے۔ریسکیو کنٹرول روم پہ ایمرجنسی کال وصول ہوتے ہی موٹر سائیکل سروس فرسٹ ریسپانڈر کے طور پر کام کرےگی جو مانسہرہ میں ٹریفک جام اور روڈ بندش کے دوران آسانی سے جائے حادثہ پر پہنچ جائےگی ۔

(جاری ہے)

فہد علی مسعود نے کہا کہ موٹر سائیکل میں بی پی سیٹ، گلوکومیٹر، پلس اکسیمیٹر و نیبولائزر سروائیکل کالر، آکسیجن سلینڈر، ٹورنیکیٹس، پورٹیبل سٹریچر اور فائر ایکسٹینویشر سمیت ابتدائی طبی امداد کے آلات و ادویات موجود ہوں گے جبکہ مریض و زخمی کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے موٹر سائیکل پر ریسکیو1122 ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن موجود ہوگا جو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کرے گا۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں