وادی کاغان میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ

بدھ 29 جنوری 2020 13:58

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) وادی کاغان میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا، برف باری کے بعد سردی کی شدت میں شدید اضافہ ہونے سے کئی مقامات پر بہتی آبشاریں اور چشمے بھی جم گئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں بارش جبکہ بالائی پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ برف باری کے نئے سلسلہ سے اب تک شوگراں میں 4 اور کاغان میں 5 انچ جبکہ ناران میں 8 انچ تک مزید برف باری ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں