مانسہرہ ،موسلا دھار بارشوں سے مختلف مقامات پر مکان کی چھت اور دیواریں گرنے سےایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق، 10 زخمی

ہفتہ 22 جولائی 2023 13:51

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2023ء) مانسہرہ مون سون کی موسلا دھار بارشوں سے مختلف مقامات پر مکان کی چھت اور دیواریں گرنے سےایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق 10 زخمی ہوگئے ہیں ۔ریسکیوں کی ٹیموں نے مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے ریسکیو آپریشن مکمل کیا ۔مانسہرہ چنار روڈ پر افغان فیملی کے کچے مکان کی چھت گر گئی خاتون جاں بحق جبکہ 5 افرادزخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بیڈرہ روڈ پر بارش سےمکان کی دیوار سوئی ہوئی فیملی پر گر گئی ۔9 سالہ بچہ جابحق گھر کے دیگر چار افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر لیا گیا ،جبکہ شنکیاری خان ڈھیری میں مکان کی دیوار گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی جبکہ نواحی علاقہ سفیدہ میں سڑک پر لبنڈ سلائیڈنگ آمدورفت معطل ہوگئی۔ ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل اکٹھی کرنے کے لئے ٹیمیں روانہ کر دیں اور انتظامیہ نے دریاوں اور برساتی نالوں کے قریب جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔\378

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں