ٹی ڈی اے پی نے ’’چائنا ڈینٹل شو‘‘ میں شرکت کے لئے 12 جولائی تک درخواستیں طلب کر لیں

عالمی تجارتی نمائش کا آغاز21 ستمبر2017ء کو ہوگا جو چار روز تک جاری رہنے کے بعد24 ستمبر2017ء کو اختتام پذیر ہوگی

جمعہ 30 جون 2017 13:09

ٹی ڈی اے پی نے ’’چائنا ڈینٹل شو‘‘ میں شرکت کے لئے 12 جولائی تک درخواستیں طلب کر لیں
ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2017ء)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان( ٹی ڈی اے پی) نے ’’چائنا ڈینٹل شو‘‘ میں شرکت کیلئے 12 جولائی2017ء تک درخواستیں طلب کرلیں ۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہونے والی چار روزہ عالمی تجارتی نمائش میں دانتوں کے امراض اورعلاج معالجے کے حوالے سے آلات، ادویات اور دیگرمصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کرسکتے ہیں جہاں پر وہ اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کرسکیں گے جس سے نہ صرف شعبہ کی برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی بلکہ قیمتی زرمبادلہ کے حصول کوبھی بڑھایا جاسکے گا۔

عالمی تجارتی نمائش کا آغاز21 ستمبر2017ء کو ہوگا جو چار روز تک جاری رہنے کے بعد24 ستمبر2017ء کو اختتام پذیر ہوگی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں