میانوالی، موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق، خاتون شدید زخمی

جمعہ 29 مارچ 2024 20:45

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) میانوالی میں موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے جبکہ خاتون شدید زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میانوالی میں جی پی او چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ایک کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کار سوار باپ اور بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں