یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی

ایسا تاثر دیا گیا کہ نواز شریف وزیراعظم بننے کیلئے بے تاب تھے اس میٹنگ میں موجود تھا جس میں نواز شریف نے اعلان کیا کہ وزارت عظمیٰ شہباز شریف کو دے رہا ہوں،نجی ٹی وی سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 26 اپریل 2024 11:25

یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل2024 ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے اس تاثر کو غلط قرار دیا ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ہے ،، ایسا تاثر دیا گیا کہ نواز شریف وزیراعظم بننے کیلئے بے تاب تھے اور کسی ان دیکھی طاقت نے ان کا راستہ روکا یہ بات بالکل بے بنیاد اور غلط ہے ، نواز شریف ایک فیصد بھی وزیراعظم بننے کیلئے ذہنی طور پر تیار ہوتے تو کس طاقت نے ان کو روکنا تھا؟جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے نواز شریف کے ساتھ ملاقاتوں میں تاثر ملا کہ شاید وہ چوتھی بار وزیراعظم بننے پر آمادہ ہیں میں اس میٹنگ میں موجود تھا جس میں نواز شریف نے اعلان کیا کہ وزارت عظمیٰ شہباز شریف کو دے رہا ہوں۔

پارٹی میں نوازشریف کے خلاف کوئی سازش نہیں ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

سازش اس وقت ہوتی اگر نواز شریف اقتدار کیلئے بے چین اور تڑپ رہے ہوتے، پارٹی میں ان کے مقام اور مرتبے میں کوئی فرق نہیں آیا ہے۔ لوگوں نے پاکستان کو نواز دیا تو فیصلے کس تو اسی نوازشریف نے کئے ہیں۔نواز شریف حکومت کو کابینہ، معیشت کی بحالی اور دیگراہم معاملات میں اپنی رائے دیتے رہتے ہیں او ر وزیراعظم شہباز شریف کو جب بھی نواز شریف سے مشورے کی ضرورت ہوتی تو وہ مشورہ لازمی کرتے ہیں اور نواز شریف سے اہم معاملات پر رہنمائی بھی لیتے ہیں۔

ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا وزیراعظم شہبازشریف کا بہت بڑاکارنامہ ہے اور ان کی بہتر سفارک کاری کی وجہ سے دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ ہوئے ہیں۔گفتگو کے دوران ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی کامزید کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ نے یہی تاثر لیا ہوگا کہ دو تہائی اکثریت ہوگی تو نوازشریف وزیراعظم بنیں گے، میں اس تاثر کی نفی نہیں کررہا۔ نوازشریف وزیراعظم کی کرسی پر نہیں تو کیا یہ (ن) لیگ یا نوازشریف کی حکومت نہیں؟ یہ (ن) لیگ کی حکومت ہے اور نوازشریف کی حکومت ہے۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں