میرپورخاص، پبلک یونیورسٹی میں طلبا کا کثیر تعداد میں اساتذہ کے ساتھ مسائل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری منگل 14 مئی 2024 17:40

میرپورخاص،  پبلک یونیورسٹی میں طلبا کا کثیر تعداد میں اساتذہ کے ساتھ مسائل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
میرپورخاص(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 مئی 2024ء ) جامعہ میرپورخاص کی انتظامیہ امور اساتذہ کی تنخواہ اور طلبہ اور طالبات کی کلاسز اور انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے تمام معاملات سمیت دیگر مسائل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا احتجاج کی قیادت ایس ایم یو اور میرپوخاص یونیورسٹی سٹوڈنٹس اسوسییشن کی جانب سے کیا گیا۔ جس میں طلبا کے ساتھ ساتھ اساتذہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اور شہر کے سماجی اور سیاسی کارکنان نے بھرپور تعداد میں حصہ لیا مارچ میرپورخاص کیمپس سے پریس کلب تک کیا گیا جس میں تمام مطالبے پریس کلب جا کر بتائے گئے مارچ کے شُرکا کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر طلبا کے معاملات جلد سے جلد حل نہ کیے گئے تو اس تحریک کا دائرہ کار ملکی سطح پر وسیع کر دیا جائے گا اگر طلبا کے معاملات کو فل فور حل نہ کیا گیا تو قانونی راستہ اپناتے ہوئے طلبا و طالبات اپنا حق لیں گے شرکا کا خطاب میں کہنا تھا کہ یہ آج کا پرامن مظاہرہ محض تحریک کو آغاز کرنے کے لیے پہلی شمع تھی اگر ہمارے مطالبات کو اعلی حکام نے نہ سنا تو اس تحریک کو ملکی سطح پر بھی فعال کرنے کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جامعہ میرپور خاص جو محض کاغذوں میں تخلیق پائی ہے اس کو عملی طور پر فعال کرنے کے لیے طلبا حت الامکان اپنی آئینی اور قانونی کوشش کریں گے تاکہ میرپور خاص کے مستقبل کے طالب علموں کے لیے علم کی راہیں فعال کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں