سینٹرل جیل میرپورخاص اور سماجی تنظیم سرسو کے مابین قیدیوں کے تیارکردہ ملبوسات کو مارکیٹ تک رسائی کے لیے معاہدہ

منگل 14 مئی 2024 16:08

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) سینٹرل جیل میرپورخاص اور سماجی تنظیم سرسو کے مابین قیدیوں کو خود کفیل بنانے اور ان کے تیارکردہ ملبوسات کو مارکیٹ تک رسائی کے لیے معاہدہ کیاگیا۔محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری ہینڈ آوٹ کے مطابق ، اس موقع پر جیل سپرنٹینڈنٹ شہاب الدین صدیقی ، ریجنل مینیجر سرسو ڈاکٹر غلام رسول سمیجو ، ڈسٹرکٹ مینیجر سرسو مقصود احمد کولاچی ، ہرجی ، و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

اس موقع پر کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کہا کہ یہ ایک اچھا قدم ہے جس سے قیدیوں کے ہنر کو مارکیٹ تک پہنچایا جائے گا تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں اور اپنا روزگار خود کما سکیں۔اس موقع پر جیل سپرنٹینڈنٹ شہاب الدین صدیقی نے کہا کہ جیل انتظامیہ میرپورخاص کی ہر ممکن کوشش ہے کہ قیدیوں کی صلاحیتیں اجاگر کی جائیں اس ضمن میں دستکاری ہنر کے ساتھ ساتھ ان میں موجوددیگر ہنری صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریجنل مینیجر سرسو ڈاکٹر غلام رسول سمیجو نے کہا کہ سرسو کی جانب سے قیدیوں کے لیے 5 لاکھ روپے کی سلائی مشینیں خریدی گئی ہیں جو اس معاہدے کے تحت سینٹرل جیل میرپورخاص کے قیدیوں کو فراہم کی گئی ہیں جس سے اب وہ کپڑوں سلائی کر کے کراچی کی مارکیٹ تک رسائی کی جائے گی جس سے وہ روزگار کے قابل ہو کر خود کفیل ہو جائیں گے۔\378

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں