گزشتہ روز کی ہڑتال انتہائی کامیاب رہی اس ہڑتال میں جس طرح میرپور کی عوام نے اس ہڑتال میں شرکت کر کے اس کو کامیابی سے ہمکنار کیا اس پر میرپور کی عوام اور پروٹیکشن فورم کے قائدین مبارکباد کے مستحق ہیں ‘زبیر راجہ ایڈووکیٹ

منگل 16 دسمبر 2014 19:58

میرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 دسمبر 2014ء)ممبر بار کونسل آزاد کشمیر، مسلم لیگ ن کے رہنماء و معروف ریاستی قانون دان زبیر احمد راجہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کی ہڑتال انتہائی کامیاب رہی اس ہڑتال میں جس طرح میرپور کی عوام نے اس ہڑتال میں شرکت کر کے اس کو کامیابی سے ہمکنار کیا اس پر میرپور کی عوام اور پروٹیکشن فورم کے قائدین مبارکباد کے مستحق ہیں آئندہ اگر محکمہ برقیات نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو میرپور کی عوام ان کا قبلہ خود درست کر دے گی ۔

میرپور کی عوام نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے حقوق کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے اور اپنے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرپور کی تمام سرکاری ادارہ جات ، بلدیہ ، ایم ڈی اے ، پبلک ہیلتھ ، محکمہ صحت اور دیگر بھی اپنا قبلہ درست کر لیں کہیں ایسا نہ ہوکہ میرپور کی عوام ان کو راست اقدام پر لانے پر مجبور ہو جائے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت میرپور میں تمام سرکاری ادارہ جات نے سفید ہاتھیوں کا روپ اختیار کر رکھا ہے سائلیں کے مسائل جوں کے توں موجود ہیں اور دردر کی ٹھوکریں کھانے کے باوجود ان کے مسائل حل نہیں ہو رہے ۔ اگر میرپور کے سرکاری ادارہ جات نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو آئندہ ان کیخلاف بھی بڑے پیمانے پر تحریک چلائی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پروٹیکشن فورم کے قائدین نے جس عزم کا اظہار کیا اور اس میں کامیابی حاصل کی اس پر یہ تمام خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں