غیر ضروری آئینی ترمیم کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، محمد فرقان علی خان ایڈووکیٹ

پیر 29 اپریل 2024 16:29

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کے جوائنٹ سیکرٹری محمد فرقان علی خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ غیر ضروری آئینی ترمیم کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، آئینی ادارے اپنے ڈومین میں رہیں تو ہی متو ازن ریاست چل سکتی ہے نااہل اور سازشی وزراعظم ہوش کے ناخن لے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوجوان وکلاء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، محمد فرقان علی خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلاء آئین کے محافظ ہیں، غیر ضروری آئینی ترمیم آئین سے کھلواڑ ہے، انہوں نے کہا کہ ریاست کے اہم ترین ادارے کے خلاف سازشوں سے وکلاء کمیونٹی باخبر ہے وزیر اعظم اور اس کے نادان آئینی مشیروں کو باور کراتے ہیں کہ فرادواحدکے خلاف عناد، بغض پر مبنی کسی بھی اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں