معیشت کی بحالی مسلم لیگ(ن) کی اولین ترجیح ہے، بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ، وفاقی وزیر صنعت پیداوار کا رچنا انڈسٹریل پارک شیخور ہ میں تقریب سے خطاب

پیر 20 مئی 2024 15:00

معیشت کی بحالی مسلم لیگ(ن) کی اولین ترجیح ہے، بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا  ، وفاقی وزیر صنعت پیداوار  کا رچنا انڈسٹریل پارک شیخور ہ  میں تقریب سے خطاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) وفاقی وزیر صنعت پیداوار و غذائی تحفظ رانا تنویرحسین نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈا ہے،بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے،ا نتشار اور منفی سیاست نے ہمیشہ ملک کا نقصان کیا،موجودہ حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے کھوکھلے نعروں پرنہیں،شعبہ زراعت اور صنعت کی برآمدات کو بڑھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہے ہیں،پرائیویٹ سیکٹر کو معیشت کی ترقی کیلئے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو رچنا انڈسٹریل پارک شیخور ہ میں اقتصادی زون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے رچنا انڈسٹریل پارک میں خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے،رچنا انڈسٹریل پارک اور دیگر خصوصی اقتصادی زون معاشی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی ملک کے معاشی منظر نامے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے،اقتصادی زونز نے دنیا بھر کی معیشتوں کو بدل کر رکھ دیا اور قوموں کو خوشحالی کی طرف گامزن کیا ہے ،ہماری کامیابی کا اصل پیمانہ ترقی،پائیداری ہماری معیشت اور معاشرے پر پڑنے والے مثبت اثرات میں مضمر ہے ۔

رانا تنویر حسین نے کہا کسی بھی ملک کی صنعتی پیداوار میں اضافہ غیر ملکی زرمبادلہ کی زیادہ آمدنی کا باعث بنتا ہے،صنعتی ترقی سے ملک کی ترقی وابستہ ہے ،صنعت کا پہیہ چلے گا تو ملک معاشی طور پر مستحکم ہوگا،صنعتی شعبہ کو ترقی دے کر غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب اور برآمدی صلاحیت کو بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ رچنا انڈسٹریل پارک کی تکمیل ہماری حکومت کے غیر متزلزل عزم کو واضح کرتی ہے،رچنا انڈسٹریل پارک چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کے تناظر میں بہت اہمیت رکھتا ہے،کیونکہ یہ لاہور شیخوپورہ روڈ پر ایم کے قریب اور ایم کے نقطہ آغاز پر واقع ہے،یہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارت اور تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک اہم گیٹ وے اور سرسبز مستقبل کے لیے حکومت کے ویژن کی تکمیل کرے گا،پی آئی ڈی سی اس بات کو یقینی بنائے گا کہ صنعتی ترقی ماحولیاتی استحکام کے ساتھ ہم آہنگ ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت کی بحالی مسلم لیگ(ن)کا ایجنڈا ہے،ہماری حکومت نے پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے،وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک میں بڑے پیمانے پر معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے،بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو معیشت کی ترقی کیلئے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،حکومتی اور نجی شعبوں کے درمیان قریبی تعاون سے ہی پائیدار اقتصادی ترقی حاصل کی جا سکتی ہے۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا کہ زراعت پاکستانی معیشت کا بنیادی ستون ہے،صنعتی مشینری،کھاد اور پروسیسنگ کی سہولیات کی فراہمی سے زرعی پیداوار میں بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ،غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے زراعت پر خصوصی فوکس ہے،ملک بھر میں غذائی اجناس کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے پر عزم ہیں،فی ایکڑ زرعی پیداوار کو بڑھانے کیلئے روڈ میپ تشکیل دے دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ صنعت اور زراعت کی ترقی کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے جس سے برآمدات میں اضافہ ہو گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو معیاری بیج کی فراہمی کیلئے نیشنل سیڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی ہے،کسانوں کو یوریا اور ڈی اے پی کھادوں کی فراہمی کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کیا جا رہا ہے،کسانوں کوکھادوں کی بلا تعطل فراہمی کیلئے انڈسٹری کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

رانا تنویر حسین نے کہاکہ انتشار اور منفی سیاست نے ہمیشہ ملک کا نقصان کیا ،مسلم لیگ (ن)کی حکومت انتشار اور نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے،خالی اور کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتی ،ہم نے ملک کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کیلئے سی پیک کی بنیاد رکھی،سی پیک گیم چینجرمنصوبہ ہے جس سے ملک کی معاشی حالت بہتر ہو گی،حکومت کی جانب سے معیشت کی بحالی کیلئے کیے گیے اقدامات سے ملکی معیشیت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ملک معاشی طور پر مضبوط ہوا ہے،وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں جلد ملک کو بحرانوں سے نکال لیں گے۔\932

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں