میرپوربارکا گرفتاردو وکلا کی رہائی کیلئے احتجاج کا اعلان

جمعہ 17 مئی 2024 23:02

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) میرپور بار نے گرفتار دو وکلا کی رہائی کیلئے احتجاج کا اعلان کیا ہے، وکلا کو عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

وکیل صاعد انصاری اور راجہ دانش پر پولیس اہلکار عدنان کے قتل کا الزام ہے۔ پولیس نے گرفتار وکلا کا عدالت سے دفعہ 302 کے تحت ریمانڈ حاصل کیا۔راجہ انعام ایڈووکیٹ نے دعویٰ کیا کہ پولیس اہلکار عدنان کی موت سے پہلے وکلا کو گرفتار کیا گیا تھا۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں