علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بیرون ملک بھی طلباءو طالبات کو تعلیمی سہولیات فراہم کررہی ہے،غلام حسین کھوسہ

منگل 2 اپریل 2024 15:13

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان کیمپس کے ریجنل ڈائریکٹر غلام حسین کھوسہ نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی بیرون ملک بھی طلباءو طالبات کو تعلیمی سہولیات فراہم کررہی ہے ۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اسوقت پورے ملک میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے 52 کیمپس طلباءو طالبات کو تعلیم فراہم کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

بیرون ملک طلباء کو ڈیل کرنے کےلئے اسلام آباد ہیڈ آفس میں ایک الگ سے دفتر قائم ہے جو بیرون ملک طلباءکو تعلیم کے زیور سے روشناس کروارہاہے۔غلام حسین کھوسہ نے کہا کہ جو بچے بچیاں دور دراز علاقوں میں ہیں ان کو گھر کی دہلیز پر تعلیمی سہولیات کی فراہمی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی اولین ترجیح ہے۔ریجنل ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس وقت تمام کلاسزمیں داخلے جاری ہیں ،جو کہ 15اپریل 2024ء تک جاری رہیں گے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں