ملتان ائیرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران افسوسناک واقعہ، مسافر جاں بحق

muhammad ali محمد علی منگل 20 نومبر 2018 19:27

ملتان ائیرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران افسوسناک واقعہ، مسافر جاں بحق
ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20نومبر 2018ء) ملتان ائیرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران افسوسناک واقعہ، مسافر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے شہر ملتان کے ائیرپورٹ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ملتان ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارے میں سوار ایک مسافر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر ملتان ائیرپورٹ پر طیارے کی لینڈنگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دبئی سے آنے والی پرواز ملتان ایئر پورٹ پر اُتر رہی تھی۔ اسی دوران چیچہ وطنی سے تعلق رکھنے والا بزرگ مسافر فقیر محمد دل کا دورہ پڑنے سے اسی وقت دم توڑ گیا۔ بعد ازاں انتقال کر جانے والے مسافر کی میت اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں