کمشنر ملتان ڈویژن عامرخٹک نے اوپن ڈورپالیسی اورفائل ٹریکنگ سسٹم کاحکم دیدیا

پیر 23 مئی 2022 16:36

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک چارج سنبھالتے ہی گڈ گورننس کیلئے سرگرم ہوگئے۔ انہوں نے کمشنر آفس میں اوپن ڈور پالیسی اور فائل ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ کا حکم دیتے ہوئے کمشنر آفس کے افسران و اہلکاروں کو عوامی خدمت کا ٹاسک سونپ دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈویڑنل و ضلعی محکموں سے پہلے اپنے آفس کی کارکردگی کا آڈٹ کروں گا،روایتی کلچر کو ختم کرکے اوپن ڈور پالیسی نافذ کی جائے،کسی شہری سے برا سلوک کی شکایت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

کمشنر آفس حکومت کا فیس ہے، بہتر امیج کیلئے شہریوں سے نرم رویہ اپنائیں۔کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ کمشنر آفس سے غیر متعلقہ شکایت بارے شہری کو مکمل گائیڈ کیا جائے اور متعلقہ محکمہ کو آگاہ کریں۔ فائل ٹریکنگ میکانزم مرتب کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اداروں، دفاتر اور پورے سسٹم پر شہریوں کا اعتماد بحال کرنا ہے۔ اس موقع پر متعلقہ افسران و اہلکار موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں