عمران سیریز سے شہرت حاصل کرنے والے مظہر کلیم ایم اے کی چوتھی برسی کل منائی جائے گی

بدھ 25 مئی 2022 13:31

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) بچوں کے نامور ادیب اور عمران سیریز کے حوالے سے پہچانے جانے والے ناول نگار اور ماہر قانون مظہر کلیم ایم اے کی چوتھی برسی کل 26مئی کو منائی جارہی ہے ۔ مظہر کلیم ایم اے 22جولائی 1942کو ملتان میں پیدا ہوئے۔ان کا اصل نام مظہر نواز خان تھا۔

(جاری ہے)

ابن صفی کے انتقال کے بعد مظہر کلیم نے ان کے کردار علی عمران کے نام سے معروف ہو نے والی عمران سیریز کو آگے بڑھایا اور بچوں کے لیے سینکڑوں ناول تحریر کیے۔وہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سینئر نائب صدر بھی رہے۔ان کے ناولوں کی تعداد 600سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔وہ 26مئی2018کوملتان میں انتقال کرگئے تھے۔\395

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں