ملتان پبلک سکول کے معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، کمشنرملتان

جمعرات 16 جون 2022 13:59

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2022ء) کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا ہے کہ ملتان پبلک سکول کے معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔طلباءو طالبات کے مستقبل کیلئے میرٹ پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کااظہارانہوں نے ملتان پبلک بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اساتذہ کی کارکردگی اور جانچنے کیلئے سخت مانیٹرنگ سسٹم لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ملتان پبلک سکول کو نامور ادارہ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے، ادارے کا معیار تعلیم بہتر کرنے کیلئے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں