انسانی حقوق کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے،پروفیسر ڈاکٹر آصف علی

پیر 10 دسمبر 2018 23:17

ملتان۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر اور سنیئر ٹیوٹر آفس کے زیر اہتمام ’’ انسانی حقوق ‘‘ کے عالمی د ن کی مناسبت سے سیمینا ر کا انعقاد کیا گیا ، سیمینار کے مہمان خصوصی وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی تھے ، عالمی دن کے حوالے سے سیمینار میںجامعہ کے کلبز نے حصہ لیا جس میں ڈبیٹنگ کلب اور ڈرامیٹک کلب شامل ہیں ، ڈبیٹنگ کلب کے طلباء و طالبات نے اردو اور انگلش تقاریر کیں جس کا بنیادی مقصد انسانی حقوق تھا جبکہ ڈرامیٹک کلب کے طلباء و طالبات کے زیر اہتمام مائم پرفارمنس بھی کی گئی جس کامقصد دل و دماغ کی جنگ تھا ، وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسانی حقوق کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے کیونکہ رب تعالی کی ذات سب کچھ معاف کر دے گی لیکن حقو ق العباد معاف نہیں کرے گی ، ہمارے نبی ﷺ کی پوری زندگی کا نچوڑبھی یہی ہے کہ دوسروں کے حقوق کا خیال رکھا جائے ، انہوںنے کہا کہ آج کے دور میں رشتوں کی محبتیں اور احساسات ختم ہو تے جا رہے ہیں ،ہمیں آپس میں محبت اور خلوص پیدا کرنے کی ضرورت ہے ،انہوںنے کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ ہماری جامعہ کے طلباء و طالبات معاشرے میں منفرد نظر آئیں،طلبہ قائد اعظمؒ کے قول ’’ایمان، اتحاد اور تنظیم‘‘ کے مطابق زندگی گزر بسر کریں ، اس موقع پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئر ز ڈاکٹر مرزاعبدالقیوم ،سنیئر ٹیوٹر ڈاکٹر عثمان جمشید ، ڈاکٹر سرمد فروغ، مصباح صغیر ، عروشیہ امتیاز سمیت جامعہ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد مو جود تھی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں