صنعت زار ملتان کی اپ گریڈیشن کیلئے ایک کروڑدس لاکھ روپے کی منظوری

بدھ 12 دسمبر 2018 19:55

ملتان۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارے صنعت زار ملتان کی اپ گریڈیشن کیلئے ایک کروڑ دس لاکھ کابجٹ منظور ہوگیاہے،1979ء سے قائم صنعت زار ملتان کیلئے پہلی بار اے ڈی پی سکیم کے تحت یہ بجٹ منظور ہواہے جلدہی صنعت زار ملتان کی عمارت کی تعمیر نو کے ساتھ لیڈیزکلب بھی بنایاجائے گا۔

(جاری ہے)

’’اے پی پی ‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے منیجر صنعت زار مزمل یارنے کہاکہ اس سکیم کے تحت ملتان صنعت زار کی عمارت کی نئے سرے سے تعمیرکرائی جائے گی،خواتین کی زیادہ تعداد کے پیش نظر نئے کلاس رومز بنوائے جائیں گے،اس کے علاوہ نئے آلات جس میں جدید کمپیوٹر ز ،سلائی مشینیں ،ریٹامشینیں اوردیگر سامان بھی لیاجائے گا،انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ 2019ء میں صنعت زار اپ گریڈہوجائیگا،انہوںنے کہاکہ جنوری 2019ء سے نئی کلاس کااجراء ہورہاہے جس میں خواتین کو ملتانی اجرک بنانی سکھائی جائے گی،یہ کلاس 3ماہ کے دورانیئے پرمشتمل ہوگی، حکومت پنجاب کامقصد ہے کہ خواتین کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنرمند بھی بنایاجائے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا مقام بناسکیں ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں